آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے وفد کی ملاقات، باہمی تعاون کےاہم امور زیر بحث آئے

اسلام آباد(پی این آئی)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے وفد کی ملاقات، باہمی تعاون کےاہم امور زیر بحث آئے۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چین کے فوجی وفد نے ملاقات کی ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کورونا وائرس کے تناظر میں چین کی

پیپلز لبریشن آرمی( پی ایل اے) کی میڈیکل ٹیم نے آرمی چیف سے ملاقات کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق چینی وفد کی قیادت میجر جنرل ڈاکٹر زاؤ فیو کررہے تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں کورونا وائرس کے خلاف پاکستان کے موثر اقدامات سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آرمی چیف نے کورونا سے لڑنے کے لیے چین کے بروقت طبی تعاون اور پاکستان کی مدد کے لیے اپنی میڈیکل ٹیم بھیجنے کا خیر مقدم کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر باجوہ نے کہا کہ کورونا وائرس کا علاج ڈھونڈنے میں دنیا تاحال مصروف ہے، ملٹی نیشنل سپورٹ اور عالمگیر تعاون سے وبا کے طبی اور معاشی اثرات سے نمٹیں گے۔چین کے فوجی وفد نے آرمی چیف کو یقین دہانی کرائی کہ چین زندگی کے ہر شعبے میں پاکستان کی مدد جاری رکھے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close