اسلام آباد(پی این آئی)غیر ملکیوں کی جگہ سعودی باشندوں کو نوکریاں دینے کا عمل جاری، نجی اداروں میں سعودی ملازمین کی تعداد 17 لاکھ تک پہنچ گئی، سعودی عرب میں غیر ملکی افراد کی جگہ مقامی شہریوں کو نوکریاں دینے کا عمل جاری ہے، رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران نجی اداروں کے سعودی ملازمین
کی تعداد 17 لاکھ تک پہنچ گئی۔سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی فروغ افرادی قوت فنڈ (ہدف) نے اعلان کیا ہے کہ سال رواں 2020 کی پہلی سہ ماہی کے دوران نجی اداروں میں 20.37 فیصد سعودائزیشن ہوگئی۔فروغ افرادی قوت فنڈ کا کہنا ہے کہ رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران سوشل انشورنس میں نجی اداروں کے سعودی ملازمین کی تعداد 17 لاکھ تک پہنچ گئی، ان میں سے 66.78 فیصد مرد اور 33.22 فیصد خواتین ہیں۔ ہدف کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ سعودائزیشن مشرقی ریجن میں ہوئی جس کا تناسب 24.01 فیصد ریکارڈ کیا گیا، ریاض 20.72 فیصد کے ساتھ دوسرے اور مکہ مکرمہ 20.46 فیصد کے تناسب سے تیسرے نمبر پر ہے۔خیال رہے کہ اقتصادی سرگرمیوں میں سب سے زیادہ سعودائزیشن یعنی 83.01 فیصد، مالیاتی سرگرمیوں اور انشورنس میں رہی۔دوسرے نمبر پر بین الاقوامی تنظیمیں رہیں، ان کے بعد کان کنی کی سرگرمیوں، پتھر کاٹنے والی کانوں، تعلیمی امور اور انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن کا نمبر بالترتیب رہا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں