دوسرے ملکوں سے حاجیوں کی آمد پر پابندی عائد، اس سال حج صرف سعودی عرب میں مقیم لوگ ہی کر سکیں گے، سعودی وزارت حج و عمرہ کا اعلان

ریاض(پی این آئی)دوسرے ملکوں سے حاجیوں کی آمد پر پابندی عائد، اس سال حج صرف سعودی عرب میں مقیم لوگ ہی کر سکیں گے، سعودی وزارت حج و عمرہ کا اعلان۔سعودی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ رواں سال مملکت میں مقیم افرادہی حج کی سعادت حاصل کرسکیں گے۔سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے

جاری بیان کے مطابق کورونا کے باعث حج کے شرکاء کی تعداد محدود رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزارت کا بیان میں کہنا تھا کہ سعودی عرب میں قیام پذیر مختلف ملکوں کے شہری بھی حج کرسکیں گے اور حج کے دوران بھی حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جائے گا۔وزرات کے مطابق دوران حج عازمین کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے سماجی فاصلہ برقرار رکھا جائے گا تاکہ انسانی جان کے تحفظ سے متعلق اسلامی شریعت کے مقاصد پورے کیے جاسکیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں