کورونا وائرس پھر سے زور پکڑنے لگا، عالمی ادارہ صحت نے وارننگ دیدی

نیویارک(پی این آئی) عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ نئی قسم کے کورونا وائرس کی عالمگیر وبا ایک مرتبہ پھر زور پکڑ رہی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جنیوا میں ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ایڈہنوم گیبریاس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس وبائی بیماری کے پھیلاو میں دوبارہ تیزی

آ رہی ہے۔عالمی ادارے کو ایک دن کے دوران ڈیڑھ لاکھ نئے کیسز کی اطلاع ملی ہے۔ گیبریاس کے مطابق کووڈ انیس کے نئے کیسز شمالی، وسطی اور جنوبی امریکا کے ساتھ ساتھ جنوبی ایشیا اور مشرق وسطی کے ممالک میں سامنے ا? رہے ہیں۔ انہوں نے تمام لوگوں سے اپیل کی ہے کہ آپس میں فاصلہ برقرار رکھا جائے، اپنے ہاتھ کثرت سے دھویں اور حفظان صحت کے دیگر اقدامات پر بھی سختی سے عمل درآمد جاری رکھیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں