امریکی سیاست میں بھی الزام تراشیاں شروع، ہیلری کلنٹن نے ٹرمپ کے بارے میں سخت بات کر دی

واشنگٹن(پی این آئی)امریکی سیاست میں بھی الزام تراشیاں شروع، ہیلری کلنٹن نے ٹرمپ کے بارے میں سخت بات کر دی۔سابق امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے کہا ہے کہ ٹرمپ کو کورونا کے شکار ہو کر مرنے والے ایک لاکھ امریکیوں سے کوئی ہمدردی نہیں ہے کیونکہ وہ ا پنے علاوہ کسی کے لیے کچھ بھی محسوس

نہیں کرتے۔بل کلنٹن کا جنسی سکینڈل سامنے آنے پر انہوں نے طلاق لینے کا سوچا اور یہ بھی سوچا کہ وہ بل کلنٹن کو گرم تیل میں ابال دیں، لیکن پھر ساتھ رہنے کا فیصلہ کیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ہیلری کلنٹن کا کہنا تھا کہ ٹرمپ نے کورونا سے نمٹنے کے لیے ہر وہ غلطی کی جو کی جاسکتی تھی، اگر اہلیت اور وفاقی قیادت ہوتی تو کورونا سے اتنے زیادہ لوگ نہ مرتے۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں