کرکٹ ٹیم کا دورہ انگلینڈ، سرفراز کی واپسی، 29 کھلاڑیوں کا ناموں کا اعلان کر دیا گیا

کراچی(پی این آئی)کرکٹ ٹیم کا دورہ انگلینڈ، سرفراز کی واپسی، 29 کھلاڑیوں کا ناموں کا اعلان کر دیا گیا، دورۂ انگلینڈ کے لئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے 29 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے، اسکواڈ میں سینٹرل کنٹریکٹ اور ایمرجنگ کیٹگری کے20 کرکٹرز شامل ہیں جبکہ سابق کپتان سرفراز احمد کی بھی ٹیم میں

واپسی ہوئی ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے دورۂ انگلینڈ کے لیے قومی ٹیم کے 29 کھلاڑیوں کے ناموں لکا اعلان کیا ہے،پی سی بی کاکہنا ہے کہ طویل اور محدود طرز کی کرکٹ کے لیے ایک وسیع اسکواڈ کا انتخاب کیا گیا ہے۔سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل حارث سہیل کورونا وائرس کی وباء کے پیش نظر دستبردار ہو چکے ہیں، جبکہ فاسٹ بولر محمد عامر نے نجی مصروفیت کے باعث انگلینڈ نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے ۔اسکواڈ میں سینٹرل کنٹریکٹ اور ایمرجنگ کیٹگری کے علاوہ 9 کرکٹرز شامل ہیں ، فواد عالم ، وہاب ریاض ، شعیب ملک اور محمد حفیظ بھی 29 رکنی اسکواڈ میں شامل ہیں۔فاسٹ بولر سہیل خان، فہیم اشرف، عمران خان سینئر ، کاشف بھٹی اور خوشدل شاہ بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں، جبکہ 4 ریزرو کھلاڑیوں میں بلال آصف ، محمد نواز ، محمد موسی اور عمران بٹ شامل ہیں ۔دورۂ انگلینڈ کے لیے کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ 20 اور 25 جون کو ہوں گے ، ٹیم میں شامل کھلاڑیوں میں ٹیسٹ کپتان اظہر علی اور ون ڈے ٹی ٹوینٹی کپتان بابر اعظم کے علاوہ انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین حیدر علی ، عابد علی ، فخر زمان ، شان مسعود ، امام الحق ، اسد شفیق ، سابق کپتان سرفراز احمد، افتخار احمد ، محمد رضوان ، حارث روف ، محمد عباس ، محمد حسنین ، نسیم شاہ ، شاہین آفریدی ، عثمان شنواری ، یاسر شاہ ، عماد وسیم ، شاداب خان، فواد عالم ، وہاب ریاض ، شعیب ملک ، محمد حفیظ ، سہیل خان، فہیم اشرف، عمران خان سینئر ، کاشف بھٹی اور خوشدل شاہ شامل ہیں۔اس کے علاوہ ٹیم کے ہمراہ 14رکنی ٹیم مینجمنٹ کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے ،ہیڈ کوچ مصباح الحق اسسٹنٹ ٹو ہیڈ کوچ شاہد اسلم اور ٹیم مینجر منصور رانا، باولنگ کوچ وقار یونس ، فیلڈنگ کوچ عبدالمجید ، اسٹرنتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ یاسر ملک ، اینالسٹ طلحہ بٹ ، فزیو کلف ڈیکن ، مساجر ملنگ علی اور ٹیم سیکیورٹی مینجر کرنل ریٹائرڈ عثمان رفعت سامل ہیں۔اسکواد کے ہمراہ بیٹنگ کوچ یونس خان ، اسپن بولنگ کوچ مشتاق احمد ٹیم ڈاکٹرسہیل سلیم اور میڈیا مینجر رضا راشد شامل ہیں جبکہ عبدالمجید کو گرانٹ بریڈ برن کی جگہ فیلڈنگ کوچ مقرر کیا گیا ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close