کورونا سے جنگ، امریکہ پاکستان کو 2کروڑ 10لاکھ ڈالر ی امداد دے گا

امریکہ (پی این آئی)کورونا سے جنگ، امریکہ پاکستان کو 2 کروڑ 10 لاکھ ڈالر ی امداد دے گا،امریکا میں پاکستان کے سفیر اسد مجید خان کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لیے امریکا پاکستان کو 21 ملین ڈالر فراہم کرے گا۔امریکا میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان کا نیس ڈیک ٹی وی کو انٹرویو دیتے

ہوئے کہنا تھا کہ کورونا کے باعث پاکستان کی معاشی ترقی کے سفر کو دھچکا لگا ہے ۔انھوں نے کہا کہ حکومت نے ضرورت مند افراد کی مالی امداد کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں اور امریکی حکومت نے بھی پاکستان کو 10 ترجیحی ممالک کی فہرست میں شامل کیا ہے، کورونا کا مقابلہ کرنے کے لیے امریکا پاکستان کو 21 ملین ڈالرز کی امداد فراہم کرے گا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے آئی ایم ا یف کی 1 اعشاریہ 4 بلین ڈالر کی ریپڈ فنانس سہولت سے فائدہ اٹھایا، پاکستان جی ٹوےئنٹی ممالک سے بھی قرض کی واپسی میں نرمی کے لیے سہولت حاصل کرے گا۔پاکستانی سفیر نے کہا کہ ورلڈ بینک نے بھی پاکستان کی اس غیر معمولی صورتحال میں مدد کی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں