دنیا بھر میں کورونا متاثرین 73 لاکھ 23 ہزار 516 ہو گئے، ہلاکتیں 4 لاکھ 13 ہزار 731 تک جا پہنچیں

نیو یارک (پی این آئی)دنیا بھر میں کورونا متاثرین 73 لاکھ 23 ہزار 516 ہو گئے، ہلاکتیں 4 لاکھ 13 ہزار 731 تک جا پہنچیں،دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 73 لاکھ 23 ہزار 516 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 4 لاکھ 13 ہزار 731 ہو گئیں۔کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 33 لاکھ 5

ہزار 892 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 54 ہزار 23 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 36 لاکھ 3 ہزار 893 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔امریکا تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 14 ہزار 148 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 20 لاکھ 45 ہزار 549 ہو چکی ہے۔امریکا کے اسپتالوں اور قرنطینہ مراکز میں 11 لاکھ 42 ہزار 539 کورونا مریض زیرِ علاج ہیں جن میں سے 16 ہزار 952 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 7 لاکھ 88 ہزار 862 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں برازیل دوسرے نمبر پر ہے جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد 7 لاکھ 42 ہزار 84 تک جا پہنچی ہے جبکہ یہ وائرس 38 ہزار 497 زندگیاں نگل چکا ہے۔کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 6 ہزار 142 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 85 ہزار 253 ہو چکی ہے۔برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 40 ہزار 883 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 89 ہزار 140 ہوچکی ہے۔اسپین میں کورونا کے اب تک 2 لاکھ 89 ہزار 46 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں جب کہ اس وباء سے اموات 27 ہزار 136 ہو چکی ہیں۔بھارت میں بھی کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور وہ اس فہرست میں چھٹے نمبر پر آ گیا ہے۔بھارت میں کورونا وائرس سے 7 ہزار 750 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 76 ہزار 146 ہو گئی۔اٹلی میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 34 ہزار 43 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 2 لاکھ 35 ہزار 561 رپورٹ ہوئے ہیں۔پیرو میں کورونا وائرس کے باعث 5 ہزار 738 ہلاکتیں اب تک ہو چکی ہیں جبکہ یہاں کورونا کیسز 2 لاکھ 3 ہزار 736 رپورٹ ہوئے ہیں۔جرمنی میں کورونا سے کُل اموات کی تعداد 8 ہزار 831 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 1 لاکھ 86 ہزار 516 ہو گئے۔ایران میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد 8 ہزار 425 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 1 لاکھ 75 ہزار 927 ہو گئے۔ترکی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 4 ہزار 729 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 1 لاکھ 72 ہزار 114 ہو گئے۔فرانس میں کورونا وائرس کے باعث مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 296 ہوگئیں جبکہ کورونا کیسز 1 لاکھ 54 ہزار 591 ہو گئے۔سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 783 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 8 ہزار 571 تک جا پہنچی ہے۔چین جہاں دنیا میں کورونا کا پہلا کیس سامنے آیا تھا وہاں کورونا وائرس پر کافی حد تک قابو پایا جا چکا ہے اور روزانہ صرف چند نئے کورونا مریض سامنے آتے ہیں جبکہ اس سے اموات میں کافی عرصے سے کوئی اضافہ سامنے نہیں آیا ہے۔چین میں کورونا مریضوں کی تعداد 83 ہزار 46 ہو چکی ہے اور اس سے ہونے والی اموات کی تعداد 4 ہزار 634 پر رکی ہوئی ہے۔بڑھتی ہوئی لاپروائی اور غیر محتاط رویے کے باعث پاکستان میں ناصرف کورونا کیسز کی تعداد میں بلکہ اس سے اموات میں بھی تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔پاکستان کورونا مریضوں کے لحاظ سے ممالک کی فہرست میں چین اور سعودی عرب سے بھی آگے نکل کر 15 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 1 لاکھ 13 ہزار 702 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 2 ہزار 255 تک جا پہنچی ہے۔کورونا وائرس کے ملک میں 75 ہزار 139 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جبکہ 36 ہزار 308 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں