500 روپے اضافہ، ایک تولہ سونے کی قیمت 98 ہزار روپے ہو گئی

کراچی(پی این آئی)500 روپے اضافہ، ایک تولہ سونے کی قیمت 98 ہزار روپے ہو گئی،ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کا اضافہ ہوا ہے، نئی قیمت 98 ہزار روپے ہوگئی۔سندھ صرافہ بازارجیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 500 روپے اضافے کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کی قدر 98 ہزار

روپے ہوگئی ہے۔صرافہ بازار ایسوسی ایشن کا مزید کہنا ہے کہ 10 گرام سونے کی قدر 429 روپے اضافے سے 84 ہزار 19روپے ہوگئی ہے۔دوسری جانب عالمی صرافہ میں سونےکی فی اونس قیمت 16 ڈالر اضافے سے 1709 ڈالر ہوگئی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close