گرمی کا زور ٹوٹنے لگا، منگل کے روز کن کن علاقوں میں بارش ہو گی؟محکمہ موسمیا ت کی اہم پیشنگوئی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا،گلگت بلتستان، بالائی پنجاب اور کشمیر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔

تاہم جنوبی پنجاب ،بلوچستان ، سندھ،خیبر پختونخوا اور کشمیر میں بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش: (ملی میٹر):کشمیر: مظفرآباد (ائیر پورٹ 40 ، سٹی 37 )، گڑھی دوپٹہ 07 ، خیبر پختونخوا : مالم جبہ 17 ، کاکول 11 ،دیر 03 ، بالاکوٹ 01 ، بلوچستان:بارکھان 08، سندھ : مٹھی05 ، پنجاب: ڈی جی خان اور قصور میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔آ ج ریکار ڈ کیےگئےزیادہ سے زیادہ درجہ حرارت : موہنجوداڑو46، جیکب آباد ،دادو 45 ، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد،روہری، نوکنڈی ، دالبندین اور سبی میں 44 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close