کورونا وائرس، عالمی معیشت کتنی سکڑ جائیگی ؟عالمی بینک نے ہوشربا تفصیلات جاری کر دیں

نیو یارک(پی این آئی)عالمی بینک کی طرف سے کی جانے والی نئی پیشن گوئی کے مطابق عالمی معیشت اس سال 5.2 فیصد تک سکڑ سکتی ہے اور یہ گرواٹ گذشتہ 150 سال کے دوران کسی بھی دور سے زیادہ وسیع ہو گی۔عالمی بینک کے صدر ڈیوڈ مالپاس نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا ترقی پذیر ممالک میں کئی

دہائیوں کی ترقی کو خطرے میں ڈال رہی ہے۔انھوں نے کہا کہ کئی ترقی پذیر ممالک دو محاذوں پر جنگ لڑ رہے ہیں: اندرونی طور پر بیماری کی وبا ک پھیلاؤ کے خلاف اور امیر ممالک میں گہری کساد بازاری کے اقتصادی اثر کے خلاف۔بینک کا کہنا ہے کہ اس سال ایک گروہ کی شکل میں ابھرتی ہوئی معیشتوں میں گراوٹ آئے گی اور گذشتہ چھ دہائیوں میں ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے۔رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ فی صد کے حوالے سے آمدنی میں بھی بڑے پیمانے پر کمی آئے گی۔ 1870 کے بعد سے یہ بڑے پیمانے پر کمی ہے۔ بینک نے خبردار کیا ہے کہ یہ بحران لاکھوں افراد کو انتہائی غربت میں دھکیل دے گا۔

close