کراچی(پی این آئی) آئندہ مالی سال میں سندھ کا ترقیاتی بجٹ کم ہونے کا امکان ہے ، رواں سال کےمقابلے میں ترقیاتی بجٹ،اسکیمزکم ہوں گی جبکہ سندھ میں تنخواہوں، پنشن میں 10فیصد اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق مالی سال 21-2020کےلیے صوبائی بجٹ تیاریوں کا آغاز کردیا اور مختلف محکموں نے
ترقیاتی،غیرترقیاتی مصارف کی تفصیلات ارسال کردیں۔آئندہ مالی سال میں سندھ کا ترقیاتی بجٹ کم ہونے کا امکان ہے ، رواں سال کےمقابلے میں ترقیاتی بجٹ،اسکیمزکم ہوں گی جبکہ سندھ میں تنخواہوں اور پنشن میں 10فیصد اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔Media player poster frameسندھ کاآئندہ مالی سال کیلئے بجٹ17جون تک پیش کئےجانےکاامکان ہے ، جس میں محکمہ صحت کےغیرترقیاتی بجٹ میں 15فیصد اضافے کی تجویز دی ہے ، سندھ کےبجٹ میں صحت،بلدیات،تعلیم اور غربت میں کمی ترجیح ہوگی۔رواں مالی سال میں سندھ کےبیشترمنصوبےفنڈزنہ ملنےکےسبب مکمل نہ ہوئے 2020-21 میں نامکمل منصوبوں کی تکمیل کیلئےترجیحی بنیاد پر فنڈز مختص ہوں گے۔زرعی شعبے کےلیےسندھ کےبجٹ میں مراعاتی پیکج کی تجویز دی گئی ہے آئندہ مالی سال کیلئےسندھ حکومت بجٹ تجاویزپرحتمی فیصلےآئندہ ہفتے تک ہوں گے جبکہ محکمہ جاتی ترقیاتی وغیرترقیاتی مصارف پر غور کے لیے الگ الگ اجلاس ہوں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں