پی آئی اے طیارہ حادثہ ، وزیراعظم عمران خان نے تمام طیاروں کی اپ گریڈیشن سے متعلق بڑا حکم جاری کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی) وزیراعظم عمران خان نے پی آئی اے طیاروں کی اپ گریڈیشن ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اخراجات میں کمی، ادارےکی آمدن اور مالی وسائل بڑھانے پر توجہ دی جائے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں قومی ائیرلائن

میں اصلاحات اور تنظیم نو پر تفصیلی غور کیا گیا۔اجلاس میں غلام سرور،شبلی فراز، عاصم سلیم باجوہ، سی ای او ارشد ملک اور دیگر شریک ہوئے،سی ای اوپی آئی اے نے وزیراعظم کو طیارہ حادثےکی تحقیقات پربریفنگ دیتے ہوئے متاثرین کو معاوضےکی ادائیگیوں کے حوالے سے تفصیل سے آگاہ کیا۔قومی ائیرلائن کی تنظیم نو اور اصلاحات کا مفصل روڈ میپ وزیراعظم کو پیش کرتے ہوئے سی ای او ارشد ملک نے بتایا کہ پی آئی اے کو اس وقت تقریباً6ارب روپےماہانہ کےخسارے کاسامنا ہے، ساڑھے14ہزار ملازمین کی محض تنخواہوں پر اخراجات24ارب سالانہ ہیں جب کہ 12سال میں ادارےکے10سربراہ تبدیل ہوچکےہیں۔بریفنگ میں سی ای او نے بتایا کہ 14ماہ کےعرصہ تعیناتی میں 3ماہ عدالتی کیسز کی وجہ سےکام کرنےسےقاصر رہے انہی وجوہات پر ادارے میں اصلاحات کا عمل شدید متاثر ہوتا رہا، موجودہ حالات کی وجہ سےدنیابھرکی ائیرلائن انڈسٹری متاثرہوئی اور پی آئی اے میں اس حوالےسےاصلاحات کاعمل جاری ہے۔اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کورونا کی وجہ سےملکی معیشت مشکلات کا شکار ہے، سرکاری اداروں میں اربوں کےماہانہ نقصان کابوجھ عوام کوبرداشت کرناپڑتاہے، قومی ائیرلائن میں اصلاحات اورتنظیم نوکاعمل تیز کیا جائے۔وزیراعظم نے ہدایت دی کہ اخراجات میں کمی ،ادارےکی آمدن ،مالی وسائل بڑھانےپرتوجہ دی جائے تاکہ قومی اثاثےعوام پرمزیدبوجھ بننےکےبجائےادارےکیلئےمالی وسائل پیداکرسکیں۔

close