کے جی سے 5ویں جماعت تک آن لائن ایجوکیشن، ریاضی، سائنس، انگلش اور اردو آن لائن پڑھائے جائیں گے، محکمہ تعلیم سندھ کا اعلان

کراچی(پی این آئی)کے جی سے 5ویں جماعت تک آن لائن ایجوکیشن، ریاضی، سائنس، انگلش اور اردو آن لائن پڑھائے جائیں گے، محکمہ تعلیم سندھ کا اعلان۔محکمہ تعلیم سندھ نے پرائمری اسکولوں کے لیے آن لائن ایجوکیشن متعارف کرادی۔محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق کے جی سے 5ویں جماعت تک طلبہ کو آن لائن

ایجوکیشن دی جائے گی، آن لائن تعلیم کے لیے’ ایس ای ایل ڈی لرننگ‘ نام کی ایپ تیار کر لی گئی ہے۔محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ یونیسیف اور مائیکروسافٹ کی مدد سے آن لائن ایجوکیشن کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔ریاضی، سائنس، انگلش اور اردو کے مضامین آن لائن پڑھائے جائیں گے، آن لان کورس انگریزی، اردو اور سندھی زبان میں موجود ہے۔محکمہ تعلیم سندھ کا مزید کہنا ہے کہ چھٹی سے 12ویں جماعت تک آن لائن ایجوکیشن پر ابھی کام جاری ہے۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں