جہلم(طارق مجید کھوکھر) چیئرمین نورانی ٹرسٹ کا مختلف ہسپتالوں کا دورہ،ماسک اور حفاظتی کٹس کی تقسیم ۔چیئرمین نورانی ٹرسٹ کا مختلف ہسپتالوں کا دورہ،انہوں نے ہسپتال کے ڈاکٹرز کو کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے حفاظتی کٹس،ماسک اور سینی ٹائزر تقسیم کیے ،تفصیلات کے مطابق نورانی ٹرسٹ جہلم کے
چیئرمین چیف کنلسٹنٹ پلمونالوجسٹ ڈاکٹر حفیظ الرحمان نے آج رورل ہیلتھ سنٹر دینہ اور تحصیل جہلم کے کچھ پرائیویٹ ہسپتالوں کا دورہ کیا، ڈاکٹر اویس خٹک ڈی ڈی او ایچ ان کے ہمراہ تھے انہوں نے رورل ہیلتھ سنٹر دینہ اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے حفاظتی کٹس این95ماسک اور سینی ٹائزر تقسیم کیے جس پر ڈی ڈی او ایچ ڈاکٹر اویس خٹک نے ان کا شکریہ ادا کیا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں