کانگو میں جامِ شہادت نوش کرنے والے پاک فوج کے شہید سپاہی عامر اسلم کو اقوام متحدہ نے امن میڈل سے نوازدیا

نیویارک (پی این آئی)کانگو میں جامِ شہادت نوش کرنے والے پاک فوج کے شہید سپاہی عامر اسلم کو اقوام متحدہ نے امن میڈل سے نوازدیا۔اقوام متحدہ نے کانگو میں جامِ شہادت نوش کرنے والے پاک فوج کے شہید سپاہی عامر اسلم کو اقوام متحدہ کے امن میڈل سے نوازدیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ڈی جی آئی

ایس پی آر کے ایک ٹوئٹ کے مطابق امن کیپرز ڈے کے موقع پر اقوام متحدہ ہیڈکوارٹرز میں ایک ورچوئل تقریب منعقد کی گئی۔تقریب میں پاکستانی سپاہی عامر اسلم کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ڈگ ہیمر اسکوڈ ایوارڈ سے نوازنے کا اعلان کیا گیا۔اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے امن شہداء کے اعزاز میں پھولوں کی چادر چڑھائی۔سپاہی عامراسلم کا تعلق آزاد جموں و کشمیر سے ہے اور وہ کانگو میں شہید ہوئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں