تازہ ترین

پنجاب اسمبلی کا 5 جون کا اجلاس مقامی ہوٹل کے ہال میں ہو گا، کورونا کے باعث اسمبلی ہال میں فاصلے پر نشستیں ممکن نہیں

لاہور(پی این آئی)پنجاب اسمبلی کا 5 جون کا اجلاس مقامی ہوٹل کے ہال میں ہو گا، کورونا کے باعث اسمبلی ہال میں فاصلے پر نشستیں ممکن نہیں،ملکی تاریخ میں پہلی بار پنجاب اسمبلی کا اجلاس مقامی ہوٹل میں بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اسپیکرپنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ رولز 235 کے تحت مقامی ہوٹل

کے کرسٹل اور رائل گرینڈ ہالز کو اسمبلی چیمبر ڈکلیئر کر دیا گیا ہے۔اسپیکر پنجاب اسمبلی کے مطابق اسمبلی کے ہال میں اراکین کا کورونا ایس او پیز کے مطابق بیٹھنا ممکن نہیں اس لیے کووڈ- 19 کے ایس او پیز کے مطابق اسمبلی ارکان کا سٹنگ پلان تیار کیا گیا ہے۔چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں اپنے ارکان کے کورونا ٹیسٹ یقینی بنائیں تاکہ وہ اجلاس میں شریک ہو سکیں۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی نے اجلاس 5 جون بروز جمعہ 3 بجے فلیٹیز ہوٹل میں طلب کیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں