پنجگور ( پی این آئی)پنجگور میں کورونا وائرس کے متاثرین میں اضافہ، تعداد 29 ہوگئی۔ پنجگور میں کورونا وائرس کے متاثرین میں مذیداضافہ، تعداد 29 ہوگئی محکمہ صحت کے زرائع کے مطابق چار روز قبل پنجگور سے 37 افراد کے سمپل لیکر کوئٹہ بھیجے گئے تھے جن میں 21 افراد کے ٹیسٹ پازیٹیو آگئے ہیں اور
پنجگور میں اس سے قبل 8 کیسز رپورٹ ہوئے تھے اب تعداد 29 تک پہنچ چکی ہے ڈی ایچ او پنجگور ڈاکٹر شبیراحمد کشانی کے مطابق پنجگور میں صورت حال انتہائی تشویش ناک ہوتی جارہی ہے شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور کورونا کے پھیلاو کو روکنے کے لیے انتہائی سنجیدہ اقدامات کی ضرورت ہے کیونکہ بازار میں جس طرح ایس او پیز نظر انداز ہو رہے ہیں یہ کوئی نیک شگون نہیں ہے ان کا کہنا تھا کہ جن افراد میں کورونا کی تصدیق ہوگئی ہے یہ تمام 21 افراد کو گھروںبمیں قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں