اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان میں کورونا سے متاثرین کی تعداد 52 ہزار سے زائد، ہلاکتیں 11 سو سے اوپر ہو گئیں۔لاک ڈاؤن میں نرمی کے ساتھ ہی پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، ملک میں کورونا کیسز کی تعداد 52 ہزار سے زائد ہو گئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے مطابق ملک بھر میں گزشتہ
24 گھنٹوں کے دوران 1 ہزار 743 نئے کورونا کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ مزید 34 کورونا مریض موت کے منہ میں جا پہنچے۔پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 52 ہزار 437 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 1 ہزار 101 ہو گئی۔کورونا وائرس کے ملک میں 34 ہزار 683 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 412 مریضوں کی حالت تشوش ناک ہے جبکہ 16 ہزار 653 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں