شاپنگ کریں لیکن احتیاط سے کراچی میں لاک ڈاؤن رولز کی خلاف ورزی پر سیل کی جانیوالی زینب مارکیٹ، گل پلازہ کھول دیئے گئے

کراچی(پی این آئی)
کراچی میں لاک ڈاؤن رولز کی خلاف ورزی پر سیل کی جانیوالی زینب مارکیٹ، گل پلازہ کھول دیئے گئے۔ڈپٹی کمشنر ضلع جنوبی نے صدر میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سیل کی جانے والی مارکیٹیں کھولنے

کی اجازت دےدی۔ڈپٹی کمشنر کے اجازت نامے کے بعد زینب مارکیٹ سمیت صدر میں سیل کی گئی دکانیں آج کھول دی گئیں۔اس کے علاوہ ایس او پیزکی خلاف ورزی پر ایم اے جناح روڈ پر سیل کیا گیا گل پلازہ بھی کھول دیا گیا جہاں اسسٹنٹ کمشنر نے اپنی موجودگی میں گل پلازہ ڈی سیل کیا۔واضح رہے کہ کراچی میں کاروبار کی اجازت ملنے کے بعد مارکیٹوں میں ایس او پیز پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے زینب مارکیٹ اور گل پلازہ کو سیل کیا گیا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں