اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان کورونا کے خلاف جنگ میں مدد کے لیے 600 ڈاکٹروں، طبی کارکنوں کا عملہ کویت بھیجے گا، زلفی بخاری کا اعلان۔وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز زلفی بخاری نے کہا ہے کہ کویتی حکام کی درخواست پر 600 ہیلتھ ورکرز کویت بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔کویت
میں پاکستانی کمیونٹی سے ٹیلی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے زلفی بخاری نے کہا کہ ہیلتھ ورکرز میں نرسز اور ڈاکٹرز شامل ہوں گے۔معاون خصوصی نے کہا کہ کویت میں پھنسے 5500 پاکستانیوں کے لئے خصوصی پرواز چلانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔زلفی بخاری نے کہا کہ آئندہ دو ہفتوں میں 4 پروازوں پر پاکستانیوں کو واپس لایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہر ہفتے 12 ہزار پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے قابل ہو گئے ہیں، جبکہ وطن واپس آنے والے پاکستانیوں کو ہنرمند اور کامیاب جوان پروگرام کے تحت روزگار دیا جائےگا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں