کراچی(پی این آئی)آصف زرداری کی موت کی خبریں بے بنیاد ہیں، کورونا کے باعث وہ گھر میں ہیں، فاروق نائیک نے خبروں کو من گھڑت قرار دے دیا۔پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور معروف قانون دان فاروق ایچ نائیک کا کہنا ہے کہ سابق صدر آصف زرداری کی موت کی خبریں بے بنیاد ہیں، کورونا کے باعث وہ اپنے
گھر میں ہیں۔سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں خورشید شاہ کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ آصف علی زرداری کے خلاف من گھڑت خبریں چلائی جارہی ہیں۔فاروق ایچ نائیک نے بتایا کہ آصف زرداری کو کئی بیماریاں ہیں، کمر کی تکلیف ہے اور ہاتھ کانپتے ہیں۔نیب قانون کے حوالے سے بات کرتے ہوئے فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن مل کر نیب قانون بنائے اس سے زیادہ اچھی بات نہیں ہو سکتی۔انہوں نے کہا کہ میں نے نیب قانون میں ترامیم پر ڈرافٹ بنایا ہے جو اسٹینڈنگ کمیٹی کے پاس ہے، میں نے انکوائری اور انویسٹی گیشن کی سطح پر گرفتار نہ کرنے کی تجویز دی ہے۔فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ میرے ڈرافٹ میں نیب قانون سے سیکشن 9 ختم کرنے کی تجویز ہے۔ؕ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں