کاروبار کتنے گھنٹوں اور کتنے دنوں کیلئے کھلیں گے؟ حکومت نے شہریوں کی نقل و حرکت کے اوقات میں تبدیلی کردی

کراچی(پی این آئی) سندھ حکومت نے کاروبار اور شہریوں کی نقل و حرکت کے اوقات میں تبدیلی کردی ہے۔محکمہ داخلہ کے جاری کردہ نوٹی فیکشن میں متعین کردہ کاروباری سرگرمیوں کے لیے نئے اوقات کار کے مطابق ہفتے میں چار دن کھلنے والے تجارتی مراکز صبح 6 بجے سے شام 4بجے تک کھلے رہیں گے۔ایک

روز قبل محکمہ داخلہ نے ان مارکیٹوں کے لئے صبح 8 سے شام 4 بجے تک کے اوقات کار کا نوٹیفیکشن جاری کیا تھا۔ جبکہ عوامی نقل وحرکت پر شام پانچ سے صبح چھ بجے تک مکمل پابندی ہوگی۔ اس سے قبل یہ پابندی شام 5 سے صبح 8 بجے تک تھی۔واضح رہے کہ کراچی سمیت سندھ بھرکےتجارتی مراکز 49 دن کےلاک ڈاون کے بعدکھل گئے ہیں۔ 5 سوسے زائد مارکٹیں اور9 سرکاری محکموں کے دفاتر میں بھی کام شروع ہوگیا۔ وزیراعلی سندھ مرادعلی شاہ نے انتظامیہ کو ایس اوپیزپرعمل درآمدیقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ قواعد پر عمل درآمد کروانے کے لیے کسی کوہراساں نہ کیاجائے۔ ادھرتفریحی مقامات،شاپنگ مالز،ریسٹورنٹس اورعوامی اجتماعات پر پابندی برقرار رہے گی۔ جمعہ،ہفتہ اوراتوارکوصوبے میں مکمل لاک ڈاو¿ن ہوگا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں