اسلام آباد (پی این آئی)دبئی سے 63 ہزار پاکستانی واپسی کی خواہشمند، 5 ہزار حاملہ خواتین، 2 ہزار بیمار ورکر شامل، خصوصی فلائیٹس پر 6 ہزار واپس آ چکے،دبئی میں تقریباً 5 ہزار حاملہ پاکستانی خواتین نے وطن واپسی کے لیے رجسٹریشن کرالی ہے۔دبئی میں موجود پاکستانی قونصل خانے کا کہنا ہے کہ پاکستان سے
تعلق رکھنے والے 2 ہزار بیمار افراد بھی فوری انخلاء کی درخواست کے ساتھ رجسٹریشن کرا چکے ہیں۔پاکستانی قونصل خانے کے مطابق دبئی میں 63 ہزار سے زائد پاکستانی وطن واپسی کے خواہشمند ہیں، بڑی تعداد میں خواتین نے بھی وطن واپسی کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔پاکستانی قونصل خانے کا کہنا ہے کہ 6 ہزار سے زائد افراد دبئی سے بذریعہ ’اسپیشل فلائٹس‘ پاکستان جا چکے ہیں، جبکہ متعدد مستحق افراد کو وطن واپسی کا مفت ٹکٹ بھی دیا گیا ہے۔پاکستان قونصل خانے کے ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستانی سفارتی حکام پر امید ہیں کہ دبئی سے اگلے ماہ سے اسپیشل فلائٹس کی تعداد میں اضافہ ہو جائے گا۔عیدالفطر کے بعد ریگولر فلائٹس کی پروازیں چلنے کا امکان ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں