کنبرا(پی این آئی) کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے حوالے سے چین پر الزام عائد کیا جا رہا ہے کہ یہ وائرس کسی طرح ووہان انسٹیٹیوٹ آف ویرالوجی نامی لیبارٹری سے لیک ہو کر ووہان شہر میں پھیلا۔ اب اس حوالے سے چینی امور کے آسٹریلوی ماہر پروفیسر کلیو ہیملٹن نے بھی تشویشناک دعویٰ کر دیا ہے۔ میل آن لائن کے
مطابق پروفیسر ہیملٹن نے کہا ہے کہ ”ووہان کی گوشت مارکیٹ سے کورونا وائرس پھیلنے کا دعویٰ درست نہیں ہے۔ کئی تحقیقات میں اسے مسترد کیا جا چکا ہے اور یہ کہا جا چکا ہے کہ یہ وائرس کسی طرح ووہان انسٹیٹیوٹ آف ویرالوجی سے لیک ہوا۔ سب سے پہلے یہ بات خود چینی سائنسدانوں نے کہی جو اب انٹرنیٹ سے ہٹائی جا چکی ہے۔ “پروفیسر ہیملٹن نے سکائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ”چین میں اس خاتون کی تلاش کی جا رہی ہے جسے سب سے پہلے یہ وائرس لاحق ہوا اور یہ خاتون ووہان انسٹیٹیوٹ آف ویرالوجی میں کام کرتی ہے۔ چین میں انٹرنیٹ پر بھی اس خاتون کی تلاش مسلسل جاری ہے لیکن ایسا لگتا ہے جیسے وہ خاتون روئے زمین سے غائب ہو گئی ہے۔دو چینی سائنسدان اپنی تحقیق کے نتائج میں لکھ چکے ہیں کہ کورونا وائرس کسی طرح ووہان انسٹیٹیوٹ آف ویرالوجی سے لیک ہو کر باہر آیا۔یہ سائنسدان ووہان کی دو یونیورسٹیوں سے وابتہ بوتاؤ ژیاؤ اور لی ژیاؤ تھے۔انہی کی اس تحقیق سے یہ مفروضہ قائم ہوا کہ ممکنہ طور پر یہ وائرس لیبارٹری میں کام کرنے والے کسی شخص کو لاحق ہوا اور اس کے ذریعے ووہان شہر میں پھیلا۔ میرے خیال میں وہ ووہان انسٹیٹیوٹ آف ویرالوجی میں کام کرنے والی ایک خاتون ہے جو اب منظرعام سے غائب ہو چکی ہے۔“واضح رہے کہ پروفیسر ہیملٹن نے اس خاتون کی حتمی شناخت کے متعلق کچھ نہیں بتایا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں