اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہیگا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخواہ ، بالائی پنجاب ، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم بالائی پنجاب ، بالائی خیبر پختونخوا ، کشمیر ،
گلگت بلتستان کے اضلاع اور اسلام آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر حصوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔بارش (ملی میٹر): پنجاب: راولپنڈی (چکلالہ 25 ، شمس آباد 16) ، اسلام آباد (بوکرا 16 ، زیروپوائنٹ ، گولڑہ 10 ، سید پور ، ائرپورٹ 02) ، مری 05 ، گوجرانوالہ 04 ، منڈی بہاؤالدین ، اٹک 03 ، ٹوبہ ٹیک سنگھ 02 ، جہلم ، اوکاڑہ ، حافظ آباد ، سیالکوٹ (ا ئرپورٹ ، سٹی) 01 ، کشمیر: گڑھی دوپٹہ 11 ، مظفرآباد (ائرپورٹ 08 ، سٹی 06) ، راولاکوٹ ، کوٹلی 03 ، خیبر پختونخوا: پاراچنار ، بالاکوٹ 10 ، کالام 07 ، دیر (زیریں 05 ، بالائی 04) ، چلاس 04 ، سیدو شریف 03 ، چیراٹ 02 ، چترال ، کاکول ، پشاور (ائرپورٹ ، سٹی 01) ، گلگت بلتستان: بگروٹ 06 ، گلگت 04 ، اسکردو 03.
آج ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت :سبی اور تر بت میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں