بھکر کے علاقے میں ٹڈی دل درختوں کے پتے بھی چٹ کر گیا، خربوزے اور تربوز کی فصل بھی تباہ ہو گئی

بھکر(پی این آئی)بھکر کے علاقے میں ٹڈی دل درختوں کے پتے بھی چٹ کر گیا، خربوزے اور تربوز کی فصل بھی تباہ ہو گئی،ٹڈی دل نے صحرائے تھل کے علاقے بھکر میں تباہی مچادی ،لاکھوں ایکڑ رقبے پر حملہ آور ہونے والی ٹڈیوں نے کئی علاقوں میں خربوزے اور تربوز کی فصل مکمل تباہ کر دی۔ٹڈی دل نے

بھکرکے علاقوں ڈھینگانہ، دلے والا، ماہنی، کپاہی، نواں گسو، گوہروالہ کے علاقوں میں حملہ کیا ہے۔ٹڈی دل درختوں کے پتے بھی چٹ کر گیا، اسپرے کے باوجواد انتظامیہ ٹڈی دل پر قابو پانے میں مکمل طور پر ناکام رہی ہے۔بھکرکے ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ ٹڈی دل کے خلاف آپریشن جاری ہے، اس سے بچاؤ کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں۔ادھر چند ماہ کے وقفے کے بعد سندھ کے ضلع سانگھڑ میں ٹڈی دل کی دوبارہ آمد نے کورونا وائرس سے پریشان حال عوام کو اپنے معاشی مستقبل سے مزید فکرمند کردیا ہے۔……..پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں