مدینہ منورہ میں کرفیو میں نرمی کر دی گئی، صبح 9 سے 5 بجے تک لوگ گھروں سے باہر نکل سکیں گے

مدینہ منورہ(پی این آئی)مدینہ منورہ میں کرفیو میں نرمی کر دی گئی، صبح 9 سے 5 بجے تک لوگ گھروں سے باہر نکل سکیں گے،سعودی حکومت نے مدینہ منورہ کے بعض علاقوں سے 24 گھنٹے کا کرفیو ختم کرنے کا اعلان کردیا۔سعودی وزارت داخلہ کے اعلامیے کے مطابق جن علاقوں سے کرفیو اٹھایا گیا ہے، وہاں

کے رہائشی اب صبح 9 سے شام 5 بجے تک گھروں سے باہر نکل سکیں گے۔اعلامیے کے مطابق انسداد کورونا صحت کمیٹی کی سفارش پر مدینہ منورہ کے محلّوں الشریبات، بنی ظفر، الجمعہ، بنی خدرہ اور اسکان کے ایک حصے سے اضافی احتیاطی تدابیر ختم کردی گئی ہیں۔سعودی وزارت داخلہ کے مطابق مدینہ منورہ کے بعض علاقوں سے کرفیو کی پابندی ختم کرنے کے فیصلے کا نفاذ آج سے ہوگیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں