سابق پولیس افسر شعیب سڈل نے اقلیتی کمیشن کی تشکیل نو کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا، وجہ کیا لکھی ہے؟

اسلام آباد(پی این آئی)سابق پولیس افسر شعیب سڈل نے اقلیتی کمیشن کی تشکیل نو کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا، وجہ کیا لکھی ہے؟ وزارت مذہبی امور کے خلاف قومی اقلیتی کمیشن کی مجوزہ تشکیل پرسپریم کورٹ سے رجوع کر لیا گیا۔شعیب سڈل کمیشن نے سپریم کورٹ میں قومی اقلیتی کمیشن کے مجوزہ قیام پر درخواست

دائر کر دی جس میں کہا گیا کہ عدالت نے اقلیتی کونسل کے قیام کے فیصلہ پرعمل در آمد کے لیے شعیب سڈل کمیشن تشکیل دیا تھا تاہم وزارت مذہبی امور نے کمیشن سے مشاورت کے بغیر اقلیتی کمیشن کی تشکیل کی سمری کابینہ کو بھجوادی۔شعیب سڈل نے کہا کہ وزارت مذہبی امور کی جانب سے اقلیتی کمیشن کی مجوزہ تشکیل عدالتی حکم کی خلاف ورزی ہے، وزارت کاتجویز کردہ اقلیتی کمیشن پاکستان کی بین الاقوامی یقین دہانیوں سے مطابقت نہیں رکھتا۔درخواست میں کہا گیا کہ اقلیتی کمیشن پہلے سے وجود رکھتا تھا تو وزارت مذہبی امور نے عدالت کو آگاہ کیوں نہ کیا، قومی اقلیتی کمیشن کے وجود سے اقلیتی برادری بھی آگاہ نہیں۔شعیب سڈل نے کہا کہ اقلیتی کونسل کے قیام کے لیے مجوزہ بل پر بھی وزارت مذہبی امور نے کوئی رائے نہیں دی، سیکرٹری وزارت مذہبی امور سے اقلیتی کونسل کے عدم قیام پر وضاحت طلب کی جائے، وزارت مذہبی امور کو عدالتی حکم کی روشنی میں اقلیتی کونسل کاقیام عمل میں لانے کا حکم دیا جائے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close