کورونا فنڈ میں سپریم کورٹ کے ججوں نے ایک ایک لاکھ روپے کا عطیہ دے دیا، 17 لاکھ روپے جمع

اسلام آباد (پی این آئی)کورونا فنڈ میں سپریم کورٹ کے ججوں نے ایک ایک لاکھ روپے کا عطیہ دے دیا، 17 لاکھ روپے جمع ،سپریم کورٹ آف پاکستان کے ججز نے وزیراعظم کورونا ریلیف فنڈ میں ایک ایک لاکھ روپے کا عطیہ دے دیا۔سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق عدالت عظمٰی کے تمام 17 ججز نے

ایک ایک لاکھ روپے ریلیف فنڈ میں جمع کرا دیے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے گریڈ 17 سے 22 کے افسران نے دو دن کی تنخواہ عطیہ کی۔خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کورونا وائرس سے مقابلے کیلئے کورونا ریلیف فنڈ قائم کیا ہے اور بیرون ملک اور تمام پاکستانی شہریوں سے عطیات دینے کی اپیل کی ہے۔گزشتہ دنوں پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید کے مطابق وزیراعظم کورونا ریلیف فنڈ میں اب تک تین ارب روپے سے زائد جمع ہوچکے ہیں۔……….پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں