کورونا سے مرنے والے کی میت کیسے دفن کی جائے، خیبر پختونخوا حکومت نے گائیڈ لائن جاری کر دیں

خیبر پختونخوا (پی این آئی)کورونا سے مرنے والے کی میت کیسے دفن کی جائے، خیبر پختونخوا حکومت نے گائیڈ لائن جاری کر دیں ،خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی میت سپرد خاک کرنے کے رہنما اصول جاری کر دیئے گئے۔محکمہ صحت خیبر پختونخوا کی جانب سے رہنما اصول انتظامی افسران

کو ارسال کیے گئے۔محکمہ صحت کے اعلامیے کے مطابق میت کو سنبھالنے والوں کے لیے ہاتھوں کی صفائی اور حفاظتی کٹس لازمی قرار دے دی گئی ہے جبکہ 60 سال سے زائد کی عمر یا دیگر امراض کے شکار افراد کو میت کے پاس جانے کی ممانعت ہوگی۔اعلامیہ کے مطابق انتقال کرنے والے شخص کی عزت، مذہب و ثقافت اور خاندانی اقدار کا خیال رکھا جائے، جبکہ غیر ضروری طور پر میت کو باہر نہ رکھا جائے، پھیپھڑوں سے ہوا خارج ہوسکتی ہے۔حکومتی اعلامیہ کے مطابق اگر انتقال کرنے والے کو گھر کے افراد بغیر چھوئے دیکھنا چاہیں تو انہیں اجازت دی جائے۔………..پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں