نیب لاہور کے دفتر میں آتشزدگی،وجہ کیا بنی؟ کتنا نقصان ہوا ؟

لاہور(پی این آئی):نیب لاہور کے دفتر میں آتشزدگی، وجہ کیا بنی؟ کتنا نقصان ہوا ؟نیب لاہور بیورو کے ایک کمرے میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی، ریسکیو 1122 نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا۔ترجمان نیب لاہور کے مطابق نیب آفس لاہور کے ایک کمرہ میں شارٹ سرکٹ کے باعث معمولی آگ

لگنے کا واقعہ پیش آیا، ڈیوٹی پر موجود نیب عملہ نے فوری طور پر ریسکیو 1122 کو مدد طلب کیا جس پر ریسکیو 1122 کی جانب سے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا گیا۔ترجمان نیب کے مطابق کمرے میں موجود فرنیچر میں ایک ٹیبل، کرسی اور صوفہ آگ کی زد میں آئے تاہم تفتیشی مقدمات کا ریکارڈ الگ اور محفوظ مقام پر ہونے کی وجہ سے محفوظ رہا۔………پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں