اچھی خبروں کا سلسلہ جاری، پنجاب، اسلام آباد میں سی این جی ساڑھے 12روپے فی کلو سستی ہو گئی

لاہور،اسلام آباد (پی این آئی):اچھی خبروں کا سلسلہ جاری، پنجاب، اسلام آباد میں سی این جی ساڑھے 12 روپے فی کلو سستی ہو گئی،پنجاب اور اسلام آباد میں سی این جی کی قیمت میں بڑی کمی کردی گئی ہے۔صدر آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن غیاث پراچہ کا کہنا ہے کہ پنجاب اور اسلام آباد میں سی این جی کی قیمت

میں 12.50 رروپے فی لیٹرکی کمی کی گئی ہے۔غیاث پراچہ کا کہنا ہے کہ سی این جی کی نئی قیمت کا اطلاق آج جمعے سے ہوگااور سی این جی کی قیمت تقریباً 72 روپےفی لیٹرہوجائی گی۔صدر سی این جی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں ایل این جی کی قیمت میں کمی کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی ریٹ کم ہوئے ہیں۔دوسری جانب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی 15سے 30 روپے تک کمی کردی گئی ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔وفاقی حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 15 روپے کمی کی گئی ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 81 روپے 58 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں