وادی سوات کے علاقے بنڑ میں پراسرار موتیں،ایک ہی خاندان کے تین افراد تین روز میں چل بسے

سوات (پی این آئی) مینگورہ کے علاقے بنڑ میں تین روز میں ماں بیٹے سمیت ایک ہی خاندان کے 3 افراد چل بسے۔ تین ہفتے قبل اسی خاندان کے سربراہ بھی جاں بحق ہوئے تھے۔ سوات کے مرکزی شہر مینگورہ کے علاقے بنڑ میں 20 اپریل کو بیاسی سالہ خلیل انتقال کرگئے تھے۔ اگلے ہی روز 21اپریل کو ان کی بھابھی

مسماۃ ف زوجہ عبدالکریم انتقال کرگئیں۔ تیسرے روز متوفیہ کا بیٹا چھتیس سالہ فضل کریم ولد عبدالکریم انتقال کرگیا۔اس سے تین ہفتے قبل اس خاندان کے سربراہ پچاسی سالہ عبدالکریم بھی انتقال کرگئے تھے۔ ایک ہی گھر سے تین روز میں تین جنازے اٹھنے پر علاقے میں کہرام مچ گیا ہے۔…………پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں