بوریت مٹانے کے لئے ٹرک ڈرائیور تاش کی گڈی لے آیا، 24لوگ کورونا کا شکار ہو گئے

کرشنا لنکا(پی این آئی)بوریت مٹانے کی ایک ٹرک ڈرائیور کی کوشش نے انڈیا کے ایک رہائشی علاقے کے 24 افراد کو کورونا وائرس کا شکار بنا دیا ہے۔انڈین خبر رساں چینل این ڈی ٹی وی کے مطابق انڈین ریاست آندھرا پردیش کے شہر وجایاوادا کے علاقے کرشنا لنکا میں ایک ٹرک ڈرائیور نے بوریت مٹانے کے لیے اپنے

دوستوں اور پڑوسیوں کے ساتھ تاش کھیلی اور دوسری جانب کچھ خواتین نے مل کر تمبولا کھیلا جس سے تقریباً 24 افراد میں کورونا وائرس پھیل گیا۔ کرشنا کے ضلعی کلیکٹر اے امتیاز کے مطابق ان دو واقعات کی وجہ سے گذشتہ کچھ دنوں میں شہر میں تقریباً 40 افراد کورونا وائرس کا شکار ہو چکے ہیں۔ایک ویڈیو پیغام میں ضلعی کلیکٹر کا کہنا تھا کہ سماجی دوری کے اصولوں پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے کورونا وائرس علاقے میں پھیلا ہے۔ آندھر پردیش کا شمار ان ریاستوں میں ہوتا ہے جنہیں کورونا کا گڑھ سمجھا جاتا ہے۔ یہاں اب تک ایک سو سے رائد کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close