کورونا وائرس اتنا جان لیوا نہیں ،پاکستان میں کورنا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد میں کیسے کمی لائی جاسکتی ہے؟ معروف ماہرصحت نے شاندار خبر سنا دی

اسلام آباد (پی این آئی) معروف سماجی شخصیت اور طبی ماہر ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا کہ کورونا وائرس اتنا جان لیوا نہیں ، موسم تبدیل ہو رہا ہے ہمارا مدافعتی نظام طاقتور ہے ،اس وجہ سے وائرس کے پھیلاؤ میں مزید اضافہ نہیں ہو گا ،جن ممالک میں لاک ڈاؤن زیادہ تھا وہاں کورونا کیسز میں مزید اضافہ ہوا ہے ، جو لوگ

میڈیا پر آکر لاک ڈاؤن کا کہتے ہیں انہیں غریبوں کی بھی فکر کرنی چاہیے ، ہمیں اینٹی باڈی ٹیسٹ کرانے چاہئیں، اس سے شرح اموات دو فیصدسے کم ہو کر ایک فیصد پر آ جائے گی ، حکومت کو اینٹی باڈی ٹیسٹ کی اجازت دینی چاہیے ، امریکا ، برطانیہ ، جرمنی میں اینٹی باڈی ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئےڈاکٹر جمال ناصر نے کہا کہ خدارا میڈیا میں کورونا کے حوالے سے خوف نہ پھیلایا جائے،یہ وائرس اتنا خطرناک نہیں ،ڈاکٹروں کے اعدادوشمار بھی درست ہیں لیکن ہمیں اپنے اعدادو شمار بھی دیکھنا ہونگے ، ہمیں اینٹی باڈی ٹیسٹ کرنے چاہیں ، اس سے شرح اموات دو فیصدسے بھی کم ہو کر ایک فیصد پر آ جائے گی ، حکومت کو اینٹی باڈی ٹیسٹ کی اجازت دینی چاہیے ، امریکا ، برطانیہ ، جرمنی میں اینٹی باڈی ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایبٹ دنیا کی واحد کمپنی ہے جس کی کٹس تصدیق شدہ ہیں جو جلد پاکستان میں بھی دستیاب ہونگی،یہ وائرس اتنا جان لیوا نہیں ، موسم تبدیل ہو رہا ہے ہمارا امیون سسٹم طاقتور ہے ،اس وجہ سے وائرس کے پھیلاؤ میں مزید اضافہ نہیں ہو گا ،جن ممالک میں لاک ڈاؤن زیادہ تھا وہاں کورونا کیسز میں مزید اضافہ ہوا ہے ۔ جو لوگ میڈیا پر آکر لاک ڈاؤن کا کہتے ہیں ان کے اپنے گھروں میں تو چولہے جل رہے ہیں ،ان کے پاس اچھے ڈاکٹر بھی موجود ہیں لیکن انہیں غریبوں کی بھی فکر کرنی ہو گی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close