سندھ حکومت مہربان، کراچی کے تاجروں کو آن لائن کاروبار کی اجازت دے دی

کراچی(پی این آئی)محکمہ داخلہ سندھ نے تاجروں کو کاروبار کھولنے کے لیے مشروط اجازت دینے کا نوٹیفکیشن جاردی کردیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق تاجروں کو آن لائن کاروبار کی صبح 9 سے 3 بجے تک اجازت ہوگی۔محکمہ داخلہ سندھ کے احکامات کے مطابق کاروباری اداروں کے مالکان اور عملے کو حکومت کی

طرف سے دی گئی ایس او پیز پر عمل کرنا ہوگا۔نوٹیفکیشن کے مطابق دکانداروں کو اپنے عملے کوسینٹائیزر، گلوز، ماسک فراہم کرنا ہوں گے، جبکہ منیجر، ڈلیوری بوائے اور مالک سمیت تمام افراد کے نام شناختی کارڈ نمبر جمع کرانا ہوں گے۔محکمہ داخلہ کے مطابق تاجر ایس او پیز پر عمل کر کے کاروبار کھول سکتے ہیں، تاجروں کو اپنے ملازمین کی تفصیل کمشنر کراچی کو ای میل کرنا ہوگی۔نوٹیفکیشن کے مطابق کمشنر آفس کی جوابی ای میل آفیشل ڈاکومنٹ ہوگا جسے دکھا کر کاروبار کھولا جا سکتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں