پنجاب حکومت کی بچت پالیسی،ماہ رمضان میں کوئی افطار پارٹی نہیں ہو گی،پالیسی آ گئی

لاہور(پی این آئی)وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے پنجاب میں سرکاری خرچ پر افطار پارٹیوں پر پابندی عائد کردی۔ پابندی کا اطلاق وزرا، سیکرٹریز اور دیگر سرکاری حکام پر ہوگا۔سردار عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کورونا وباء کے باعث ہم نے پائی پائی کی بچت کرنی ہے، موجودہ معاشی صورتحال کو مدنظر رکھ

کر وسائل کو کورونا کی روک تھام کیلئے خرچ کرنا ہے، سرکاری وسائل کے استعمال میں ڈسپلن کی پالیسی پر سختی سے کاربند رہنا ہوگا، حالات کا تقاضا ہے کہ ہم کورونا وباء سے نمٹنے کیلئے زیادہ سے زیادہ وسائل فراہم کریں۔وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا رمضان المبارک میں گھر رہیں اور محفوظ رہیں کی پالیسی شہریوں کے تحفظ کیلئے ہے، ہم قومی وسائل کے امین ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close