سربراہ کراچی تاجر اتحادکاحکومت سندھ کو دو روز میں فیصلہ کرنے کا الٹی میٹم

کراچی(پی این آئی) سربراہ کراچی تاجر اتحادکاحکومت سندھ کو دو روزمیں فیصلہ کرنے کا الٹی میٹم، سربراہ کراچی تاجر اتحاد عتیق میر نے کہا کہ کورونا پھیلانے کا سبب نہیں بننا چاہتے لیکن کاروبار کھولنا چاہتے ہیں لہٰذا حکومت نے 2 سے 3 دن میں فیصلہ نہیں کیا تو از خود دکانیں کھولیں گے۔سربراہ کراچی تاجر اتحاد کا

کہنا تھا کہ فاصلے کی پابندی نہ کرنے پر دکان دار ذمہ دار ہوگا، رش لگانے کی صورت میں دکانیں سیل ہوں گی لیکن جب دکانیں کھلیں گی تو پتا چلے گا کتنی احتیاط کی جا رہی ہے۔یاد رہے کہ کراچی سمیت ملک کی مختلف تاجر تنظیموں نے کاروبار کھولنے کا اعلان کر رکھا ہے۔دو روز قبل کراچی میں کورونا وائرس کے باعث کیے گئے لاک ڈاؤن کے دوران کاروبار کھولنے کے لیے بنائے گئے ضابطے کی خلاف ورزی کرنے پر تین کمپنیوں کو سیل کر دیا گیا تھا۔اس پر مرتضی وہاب نے عوام سے اپیل بھی کی تھی کہ خدارا حکومت سندھ اور طبی ماہرین کی ہدایات پر عمل کیا جائے، لاک ڈاؤن میں دی گئی سہولت کے غلط استعمال سے گریز کیا جائے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں