کراچی(پی این آئی)کراچی میں شارع فیصل پر ایک موٹر سائیکل پر 2 پولیس اہلکاروں کے سفر کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔کراچی پولیس چیف نے گزشتہ دنوں ڈبل سواری کی خلاف ورزی پر سختی سے پیش آنے کاحکم نامہ جاری کیاہے ، تاہم پولیس کی ہی جانب سے ان احکامات کی دھجیاں اڑا دی گئیں۔اس واقعے سے متعلق
پولیس کا موقف ہے کہ شہر میں ڈبل سواری کی خلاف ورزی پر 3 پولیس اہلکاروں سمیت 1406 شہریوں کے چالان کیے گئے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ اہلکاروں کو ڈبل سواری کی پابندی پر عملدرآمد کرانے کی سختی سے ہدایت کی گئی ہے۔واضح رہے کہ محکمہ داخلہ سندھ نے گزشتہ روز ڈب سواری پر پولیس، صحافیوں اور خواتین کو دیا گیا استثنیٰ واپس لے لیا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں