لاہور(پی این آئی)وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صوبائی وزیرِ صنعت میاں اسلم اقبال کو ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بلا امتیاز کریک ڈاؤن کی ہدایت کی ہے۔وزیر اعلیٰ عثمان بزدار سے صوبائی وزیر اسلم اقبال نے ملاقات کی جبکہ بغیر پروٹو کول لاہور کے مختلف علاقوں کا اچانک دورہ بھی
کیا۔اس موقع پر عثمان بزدار نے کہا کہ رمضان پیکیج کے تحت رمضان المبارک میں مستحقین کو براہِ راست مالی امداد دی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ کورونا کی وبا کے پیش نظر رمضان بازار نہیں لگیں گے، مجھے اپنے عوام کا مفاد سب سے پہلے عزیز ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے بعض ناکوں پر گاڑی روکی اور اہلکاروں کو مستعدی سے فرائض کی انجام دہی پر شاباش بھی دی۔……. پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں