میرے دوست کی شکایت کیوں کی؟ شاہ محمود قریشی ایس ایچ او کو پڑ گئے، جھاڑ ہی دیا

ملتان(پی این آئی)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اپنے قریبی ساتھی کی شکایت پر ملتان میں ممتاز آباد تھانے کے اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) پر شدید برہم ہوگئے۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وزیر خارجہ ایس ایچ او ممتاز آباد کو ڈانٹ رہے ہیں۔شاہ محمود قریشی ایس ایچ او ممتاز آباد کو

کہہ رہے ہیں کہ کام کرنا ہے کرو، نہیں کرنا تو ناکرو لیکن بدتمیزی نہیں کرنے دیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ اگر بدتمیزی کروگے تو چھوڑوں گا نہیں، اگر آئی جی آگیا تو تمہیں تھانے سے پکڑلوں گا۔رپورٹ کے مطابق شاہ محمود قریشی سے ان کے قریبی ساتھی رانا افضل نے شکایت میں ایس ایچ او پر ایک مقدمے میں رشوت لینےکا الزام لگایا تھا۔……… پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں