شہبازشریف کو نیب نیازی گٹھ جوڑ کی کوئی فکر نہیں،نیب کی جانب سے طلبی نوٹس پر مریم اورنگزیب کا رد عمل

اسلام آباد (پی این آئی)اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے پارٹی صدر شہباز شریف کو قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے جاری ہونے والے طلبی نوٹس پر ردعمل میں کہا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس سے اموات ہورہی ہیں اور نیب نیازی گٹھ جوڑ کو شہباز شریف کا غم کھائے جارہا

ہے۔اپنے بیان میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ شہبازشریف کو صرف پاکستان کے عوام کی فکر ہے، انہیں نیب نیازی گٹھ جوڑ کی کوئی فکر نہیں، ‏ِ‎اس کڑے وقت میں سیاسی انتقام نہیں بلکہ عوام کی مدد ترجیح ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ‏عوام کورونا وائرس کی جنگ لڑ رہے ہیں لیکن نیب نیازی گٹھ جوڑ شہباز شریف اور میڈیا سے لڑ رہا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کے اثاثہ جات اور بینک اکاؤنٹس قانون کے مطابق متعلقہ فورمز پرظاہر ہیں جبکہ ایف بی آر کے پاس تمام ریکارڈ موجود ہے۔لیگی ترجمان کا کہنا تھا کہ ‏‎عمران خان، عوام کے گھر روٹی اور روزگار نہیں، اموات ہورہی ہیں لہٰذا شہباز شریف پر توجہ کے بجائے کورونا سے مرتے عوام کا خیال کریں اور کورونا سے لڑنے والے ‏‎ڈاکٹرز اور طبی عملے کو حفاظتی لباس پہنچانے پر توجہ دیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ‏‎شہبازشریف کی سچائی کی گواہی اعلیٰ عدالتوں کے فیصلے دے رہے ہیں اور وہ قید کے دوران نیب کے تمام سوالات کے جواب دے چکے ہیں۔خیال رہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے ایک بار پھر مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کو 22 اپریل کو طلب کرلیا ہے جبکہ اس سے قبل 17 اپریل کو بھی طلب کیا گیا تھا تاہم وہ پیش نہیں ہوئے تھے۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں