خیبر پختون خوا (پی این آئی)کورونا وائرس کے وار جاری ہیں ،خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹوں میں مزید 10 افراد جان کی بازی ہار گئے۔محکمۂ صحت خیبر پختون خوا نے کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کے نئے اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں۔رپورٹ کےمطابق 10 نئی اموات کے بعد صوبے میں
کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 60 ہوگئی ہے۔صوبے میں 24 گھنٹوں کےدوران کورونا وائرس کے 62 نئے کیسز بھی سامنے آئے ہیں جس کےبعد صوبےمیں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 ہزار 137 ہوگئی۔صوبے میں کورونا کے 851 مریض اب بھی مختلف اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں جبکہ 226کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے ناصرف مریضوں میں بلکہ اس سے اموات میں بھی تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، ملک میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 7 ہزار 993 ہوچکی ہے جبکہ اس وباء سے اموات کی مجموعی تعداد 166 ہو گئی۔ملک میں 5 ہزار 928 کورونا کے مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 46 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 1 ہزار 899 مریض اللّٰہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔
پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں