لڑائی نہیں دوستی کی بات کرو ،شیخ رشید کا مراد علی شاہ کو مشورہ

لاہور (پی این آئی)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے کہا ہوں کہ یہ لڑائی جھگڑے کا نہیں اتحاد کا وقت ہے۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس لڑائی کو آگے نہیں بڑھنا چاہیے۔وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ میں نے دم کیا جبھی مسلم لیگ (ن) کے

صدر شہباز شریف کل گرفتاری سے بچ گئے۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف لندن جاتے ہیں یا اندر اس بات کا فیصلہ وقت کرے گا۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ چینی کی رپورٹ ہو یا آٹے کی یا قرضے کی، رپورٹ منظرِ عام پر آنے کا کریڈٹ عمران خان کو جاتا ہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ تینوں رپورٹس میں جو ملوث پایا گیا عمران خان اسے نہیں چھوڑیں گے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ اگر عمران خان جہانگیر ترین سے فاصلہ کر سکتے ہیں تو دوسرے وزیر اس سے زیادہ اہم نہیں ہیں۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں