موت جب لکھی ہو، جہاں لکھی ہو، موٹر وے پر کھڑی گاڑی کی مدد کرنے والا موٹر وے پولیس اہلکار کیسے جاں بحق ہوا ؟

لاہور(پی این آئی)عوام کی بروقت مدد اور رہنمائی کے نصب العین پر قائم موٹروے پولیس کا ایک اور افسر شہید ہوگیا۔ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق شہید سب انسپکٹر عاشق علی ٹانوری بھریا بائی پاس ضلع نوشہرو فیروز شاہراہ پر کھڑی گاڑی کی مدد کے لیے سڑک پر اترے ہوئے تھے کہ پیچھے سے آنے والے

ٹرالر نے انہیں ٹکر ماردی جس کی وجہ سے انہیں دماغ پر چوٹ آئی ۔پہلے انہیں زخمی حالت میں طبی امداد کے لیے بھریا اسپتال لے جایا گیا اور بعد میں ضلع اسپتال نوشہرو فیروز لایا گیاجہاں سے ڈاکٹرز کے مشورے کے بعد انہیں شہید بے نظیر آباد اسپتال میں داخل کیا گیا ۔شہید سب انسپکٹر عاشق علی ٹانوری 3 روز تک آئی سی یو میں موت سے جنگ لڑتے رہے تاہم گزشتہ رات ان کا انتقال ہوگیا۔رالر کے ڈرائیور کی غفلت اور لاپرواہی سے موٹروے پولیس افسر کی جان گئی ، ڈرائیور اور ٹرالر پولیس کی تحویل میں ہے اور مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔سب انسپکٹر عاشق علی کی شہادت پر آئی جی موٹروے پولیس کلیم امام، ایڈیشنل آئی جی آفتاب پٹھان اور ڈی آئی جی مطلوب احمد نے غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close