وفاقی کابینہ میں مزید ردو بدل ہو گا، وزیراعظم نے نکمے وزیروں کی رپورٹ مانگ لی

اسلام آباد (پی این آئی)وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی وزراء سے ان کی کارکردگی رپورٹ مانگ لی ہے، کارکردگی رپورٹ کی بنیاد پر کابینہ میں پھر ردوبدل کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اپنی ٹیم کی کارکردگی جانچنے کا فیصلہ کرتے ہوئے وفاقی وزراء سے ان کی کارکردگی رپورٹ مانگ لی

ہے۔رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے وزراء اور مشیروں کو کارکردگی رپورٹ آج شام تک وزیر اعظم سیکرٹریٹ میں جمع کرانے کی ہدایت کی گئی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی جانب سے کابینہ ارکان سے پوچھا گیا ہے کہ انہوں نے وزارت میں کتنا وقت گزارا؟ کتنے اجلاس کیے اور کیا فیصلے ہوئے؟ ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیر اعظم اپنی ٹیم کی کارکردگی رپورٹ پر کابینہ میں ردوبدل کا فیصلہ کریں گے۔خیال رہے کہ گذشتہ دنوں آٹاچینی بحران رپورٹ سامنے آنے کے بعد وفاقی کابینہ میں کئی اہم تبدیلیاں کی گئی تھیں جب کہ 2 نئے وزراء فخر امام کو وزارت تحفظ خوراک و تحقیق جب کہ امین الحق کووزارت ٹیلی کام کا قلمدان دیا گیا تھا۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں