اسلام آباد (پی این آئی)کورونا وائرس سے مسلسل گرتی معیشت کے باعث سونے کی قیمت میں اضافہ ہوتے ہی تھائی لینڈ میں سُناروں کے پاس سونا بیچنے والوں کا رش لگ گیا۔کورونا وائرس کی وجہ سے جاری لاک ڈاؤن نے تھائی عوام کو مشکلوں سے دوچار کر دیا ہے۔سونے کی قیمت 7 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچتے
ہی بنکاک میں لوگوں نے سونا بیچنا شروع کر دیا۔لوگوں کا کہنا ہے کہ کاروبار بند ہونے کی وجہ سے روزمرہ ضروریات پوری کرنے کے لیے سونا بیچ کر پیسوں کی ضرورت پوری کر رہے ہیں۔خیال رہے کہ تھائی لینڈ میں کورونا کے ڈھائی ہزار سے زیادہ کیسز اور ہلاکتیں 46 ہیں۔عالمی صرافہ مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے جس کے بعد پاکستان میں بھی فی تولہ سونا ایک لاکھ روپے سے اوپر چلا گیا ہے۔
پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں