کورونا کی تباہکاریاں،برطانیہ میں 24گھنٹوں کے دوران800سے زائد افراد جان کی بازی ہار گئے

برطانیہ(پی این آئی)برطانیہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید 861 افراد ہلاک ہوئے ہیں جس کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد 13729 ہوگئی ہے۔سیکریٹری خارجہ نے کہا کہ ایکشن پلان پر مرحلہ وار عمل کرکے وائرس کے پھیلاؤ کو روکیں گے۔انہوں نے کہا کہ سماجی دوری میں نرمی کی صورت میں

وائرس کے پھیلنے کا خطرہ ہے، جبکہ انفیکشن کی شرح ابھی اتنی کم نہیں ہوئی جتنی کہ ضرورت ہے۔سیکریٹری خارجہ نے کہا کہ وبا کو شکست دینے کیلئے اجتماعی قومی کاوشوں کی ضرورت ہے۔ڈومینک راب نے کہا کہ لاک ڈاؤن میں نرمی کے لیے 5 نکاتی ایجنڈا بھی متعارف کرادیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جائزہ لیں گے کہ ایشیائی اور سیاہ فام کمیونٹیز زیادہ متاثر کیوں ہو رہی ہیں۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں