کورونا سےمزید 13 ہلاکتیں،متاثرہ افرادساڑھے چھ ہزار سے بڑھ گئے

اسلام آباد (پی این آئی)پاکستان میں کورونا وائرس سے آج مزید 13 اموات ہوئی ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 131 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 6937 تک پہنچ گئی۔ملک میں ہونے والی 131 ہلاکتوں میں سے سب سے زیادہ سندھ میں 45 اور خیبرپختونخوا میں 42

ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ اس کے علاوہ پنجاب میں 35 ، بلوچستان میں 5 ، گلگت 3 اور اسلام آباد میں ایک ہلاکت ہوچکی ہے۔آج کے کیسز کی صورتحال،آج بروز جمعرات ملک میں کورونا کے مزید 638 کیسز رپورٹ ہوئے اور 13 ہلاکتیں بھی ہوئیں۔آج سندھ میں 340 کیسز 4 ہلاکتیں، پنجاب 260 کیسز اور 7 ہلاکتیں، بلوچستان 25 کیسز اور 2 اموات ، گلگت بلتستان 8 جبکہ اسلام آباد سے مزید 5 کیسز رپورٹ ہوئے۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں